جمعرات 13 مارچ 2025 کو تہران میں ہینڈی کرافٹ کے ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات میں صدر ایران نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس ماہرین، صنعت کاروں اور کاریگروں کا قومی سرمایہ موجود ہے، دشمن ک جانب سے تیل کے بائیکاٹ پر فکر مند نہیں ہیں۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم اس وقت مسائل کا شکار ہوتے ہیں جب اپنا سرمایہ کھو دیتے ہیں۔ کوئی بھی قوم جو اپنے مادی سرمائے پر انحصار کرتی ہے وہ ایک دن فنا ہوجاتی ہے، اس لیے ہمیں انسانی سرمائے، صنعت کاروں، تاجروں، ماہرین اور سائنسدانوں پر توجہ دینی چاہیے۔ اگر ہم ان پر توجہ دیں اور ان کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں تو دھمکیاں اور پابندیاں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ہم پر اس لیے دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہم نے خود کو تیل اور گیس پر منحصر کر رکھا ہے اور جب تک ان وسائل پر انحصار کریں گے تو فروخت پر پابندی سے ہم پھنسے رہیں گے، لیکن اگر ہم دوسرے شعبوں پر کام کریں تو کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی۔
آپ کا تبصرہ